English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہارڈک پانڈیا نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل رائونڈر بننے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے

القمر

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارت کے اسٹار کرکٹر ہارڈک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی آل رائونڈرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر ہیں آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پانڈیا 2 درجہ ترقی کے بعد سری لنکن کپتان ونیندو ہسارنگا کے ساتھ مشترکہ طور پر آل رائونڈرز کیٹگری میں ٹاپ پوزیشن پر آگئے ہیں ہارڈک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار آل رائونڈ کارکردگی سے اپنی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 48 کی اوسط سے 151 کے اسٹرائیک ریٹ سے 144 رنز بنائے جبکہ 17.36 کی بہترین ایوریج سے 11وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے