ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد مذہب کارڈ استعمال کرنا افسوسناک ہے، احمد شہزاد

لاہور: قومی  کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سے پاکستانی کرکٹ ٹیم سابق کھلاڑیوں سمیت شائقین کی جانب سے  شدید تنقید کی زد میں ہے، کچھ کھلاڑی غیر ضروری پریس کانفرنس کرکے اور مذہب کارڈ کھیل کر ورلڈکپ میں اپنی خراب کارکردگی کو چھپا رہے ہیں۔

احمد شہزا د نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو میدان میں پرفارم کرنے کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں، ان کھلاڑیوں کے کچھ ترجمان چاہتے ہیں کہ انہیں ایک اور موقع دیا جائے لیکن کیوں؟ یہ پاکستان کی ٹیم ہے اور یہ ان کے گھر کی ٹیم نہیں ہے جہاں وہ کھیل سکیں، اگر وہ ایک اور موقع چاہتے ہیں تو وہ اپنی ٹیم بنا سکتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں لیکن اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم  چیئرمین محسن نقوی کو اس بڑی سرجری کو بھولنے نہیں دیں گے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا، پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑی اب چیئرمین کے بیان کا مذاق بھی اڑانے لگے ہیں کیونکہ انہیں کوئی پرواہ نہیں لیکن ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شائقین کو ان کے جوابات ملیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں