English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے 2کھلاڑیوں کی کوارٹر فائنل رسائی

players from Pakistan reach quarter finals

ہیوسٹن: امریکا میں جاری کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پلیئرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں جاری 9 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے ایونٹ میں پاکستان کے احسن ایاز اور عشب عرفان نے ایونٹ کے فائنل 8 میں جگہ بنالی ہے ۔ احسن ایاز نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن ٹاپ سیڈ عاصم خان کو شکست دی ۔ عاصم کے خلاف احسن کی جیت کا اسکور 9-11، 11-8، 8-11، 11-7 اور 7-11 رہا۔

ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ عشب عرفان نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن حذیفہ ابراہم کو ہرایا اور کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔ عشب عرفان نے 7-11، 8-11 اور 7-11 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

کوارٹر فائنل میں احسن ایاز کا مقابلہ کینیڈا کے لیام موریسن جبکہ عشب عرفان کا مقابلہ میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئیز سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے