ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025:افتتاحی میچ 19 فروری، فائنل 9 مارچ کو رکھنے کی تجویز

لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے افتتاحی میچ اور فائنل کے حوالے سے تجویز کی گئی تاریخیں سامنے آ گئیں، جس کے مطابق افتتاحی میچ 19 فروری اور فائنل 9 مارچ کو تجویز کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں شریک ٹیموں نے اپنی آمد کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی روایتی حریف بھارتی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان آمد کے حوالے سے آئی سی سی کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان، بنگلادیش، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے بھی آمد سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے افتتاحی میچ کے  لیے 19 فروری اور فائنل کے لیے 9 مارچ مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، تاہم اس شیڈول کا باقاعدہ اعلان آئی سی سی ہی کی جانب سے کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں