نئی دہلی:بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں کہ (بھارتی بورڈ) بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی میچز دبئی یا سری لنکا میں منعقد کرنے سے متعلق بات کرے گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اگلے سال 2025ء کے فروری اور مارچ میں طے ہے، اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے بھارتی ٹیم کے تمام میچ لاہور میں کرنے کی پیش کش کی گئی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے گزشتہ 16 سال (2008ء سے بعد سے) ایشیا کے بعد سے بھارت نے پاکستان میں اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا۔ پاکستان بھارت کے مابین آخری سیریز 2012ء میں بھارت میں ہوئی تھی۔

