ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ آئی سی ایم ایس کلب نے جیت لیا

پشاور: پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور ڈسٹرکٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

پشاور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹر کلب ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ شمع کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گیے پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شمع کرکٹ کلب کو 120 رنز سے شکست دی۔فائنل کے اسٹار پرفارمرز عباس علی نے 118 رنز کی اننگز کے ساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کرکے پلیئر آف دی فائنل کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔مہمان خصوصی پشاور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گل زادہ نے نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ٹیسٹ کرکٹ محمد رضوان، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان، جنرل سیکرٹری حنیف شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ شمع کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے ۔
فائنل میں آئی سی ایم ایس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 40 اوورز میں 301رنز ا سکور کیے۔عباس علی نے شاندار سنچری ا سکور کی۔اور 4 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 118 رنز اسکور کیے۔ عباس آفریدی 49 رنز کے ساتھ دوسرے بہترین بلے باز رہے انکی اننگزمیں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔عرفات خان5 چوکوں کی مدد سے 47رنزبنائے، شمع کلب کی جانب سے محمد عامر,کاشف علی اورافتخار احمد نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں شمع کلب کی ٹیم 181 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔عبداللہ خان نے 45,محمد رضوان نے 29 اور ابرار احمدنے 23 رنز اسکور کیے۔ جبران خان نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ عباس علی اور عبیداللہ نے2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میچ کوفخر عالم اور شہزاد شاہ نے امپائرنگ جبکہ ندیم اختر نے اسکورر کے فرایض سر انجام دیئے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں