پیرس (اسپورٹس ڈیسک)ناروے کے نامور سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن جوناس ونجیگارڈنے ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کا 11واں مرحلہ جیت لیا۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کے 11ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں ایواکس لیس بینس اور لی لیوران تک کا 211کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا،27سالہ ناروے کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 58منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔25سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ24سالہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپولین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔
