پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا ہے، وہ دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کریں گے، پاکستان ٹیم بنگلا دیش اے کے خلاف 2چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی ۔
دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز ہفتے کی صبح 2 بجکر 45 منٹ پر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی اور دبئی سے براستہ برسبین روانہ ہوگی۔

