برلن(اسپورٹس ڈیسک): اسپین اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ کل جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کھیلا جائے گا ۔یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں الیانز ایرینا، میونخ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں اسپین کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ویسٹ فالن ا سٹیڈیون، ڈارٹمنڈ کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈزکو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں ۔
اور فائنل میچ میں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔ اسپین اور انگلینڈ کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ کل جرمنی کے دارا لحکومت برلن کے اولمپیا اسٹیڈیون میں کھیلا جائے گا۔

