English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان نامزد

کراچی: پاکستان شاہینز کی ٹیم کا آسٹریلیا روانگی سے قبل گروپ فوٹو

کراچی(اسپورٹس رپورٹر):صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان نامزد کر دیا گیا،وہ ڈارون آسٹریلیا میں بنگلا دیش اے کے خلاف4 روزہ میچز کی سیریز میں قیادت کریں گے،صاحبزادہ فرحان5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں،4 روزہ سیریز میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ 15رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فاسٹ بولر حنین شاہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ قاسم اکرم پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے۔ پاکستان شاہینز کا نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پر کیمپ گزشتہ روز ختم ہوگیا ،پاکستان ریڈ بال ٹیم ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی ٹیم کے ہمراہ ڈارون جائیں گے اور وہ دوسرے 4 روزہ میچ کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے۔وہ بنگلا دیش کے خلاف2 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔پاکستان شاہینز کا اسکواڈصاحبزادہ فرحان(کپتان)، حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان ، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین پر مشتمل ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے