پیرس(اسپورٹس ڈیسک)ریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمے نے ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ جیت لیا۔ یہ ان کی ریس میں تیسری ا سٹیج فتح ہے۔وہ اس سے قبل ریس کا تیسرا اور8واں مرحلہ جیت چکے ہیں۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کے 12ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں اوریلاک سے ولینیوسر لاٹ تک کا 203.6 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔24سالہ اریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 17منٹ اور15 سیکنڈزمیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔29سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے دوسری جبکہ30سالہ جرمنی کے سائیکل سوار پاسکل ایکرمین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 25سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔
