English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے شاندار کیریئر کا اختتام

القمر

لارڈز (اسپورٹس ڈیسک):انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد شاندار کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 114 رنز سے شکست دی جبکہ میچ میں اینڈرسن نے4 وکٹیں حاصل کرکے کیریئر کا بہترین انداز میں اختتام کیا۔ 41 سالہ اینڈرسن نے 2003 میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان میں اپنا بین الاقوامی کرکٹ ڈیبیو کیا اور 21 سال بعد اسی گرائونڈ میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے عظیم فاسٹ بولر نے جیت کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ اینڈرسن نے 188 ٹیسٹ میچوں میں 704 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 32 مرتبہ اننگز میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ 3 مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
42 رنز دے کر 7 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے ۔ جیمز اینڈرسن نے اپنے انٹرنیشنل ٹیسٹ کیریئر میں 40ہزار سے زائد گیندیں کروائیں۔ اینڈرسن کے انٹرنیشنل کیریئر کے اختتام پر انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے شاندار الفاظ میں جیمز اینڈرسن کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے