ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجنٹائن نے ریکارڈ 16ویں مرتبہ کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Football Tournament

فلوریڈا (اسپورٹس ڈیسک):دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم نے کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 16 ویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ارجنٹائن کی ٹیم نے کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے 48ویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں کولمبیا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 16ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یوراگوئے کی ٹیم کو 15 مرتبہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ لاوٹارو جیویر مارٹنیز نے مقررہ وقت کے بعد ملنے والے اضافی وقت میں پہلے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ہارڈ راک ا سٹیڈیم، میامی گارڈنز، فلوریڈا کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلہ رہا۔ سخت مقابلے کی وجہ سے میچ کے ہاف پر کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اس کے بعد مقررہ وقت تک بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں