ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو  گھرمیں گولی مار کر قتل کردیا گیا

Firing

کولمبو: سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو قاتلوں نے گھر میں گھس کربیوی بچوں کے سامنے  گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن پولیس  نے بتایا کہ سابق کپتان کو  قتل کرنے کےلیے 12 بور کی گن کا استعمال کیا گیا ہے، مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ قتل ہوتے ہی مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ بہت جلد قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں