ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئینز ٹرافی،بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے، پی سی بی

Cricket Board consisting

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی)سے چیمپئینز ٹرافی2025کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت (چیمپیئنز ٹرافی 2025کے پاکستان کے سفر کے لیے اپنی ٹیم کو)اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کو فراہم کرے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو ٹورنامنٹ سے کم از کم 5-6ماہ قبل اور تحریری طور پر ہمیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو اپنی آمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا۔گزشتہ سال بھارتی بورڈ کے نخروں کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کو دبائو میں لاکر بی سی سی آئی نے ایشیاکپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے طور پر سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا گیا۔تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025کی میزبانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں