English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کی ٹیم نے کھیل کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ویسڑ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

دوسرے سیریز میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

برینڈن میک کولم کے کوچ بننے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ حکمت عملی کے لیے مشہور انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بیٹنگ کے آغاز پر زیک کرولی صفر پر آؤٹ ہوئے تاہم بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور صرف 4.2 اوورز (26 گیندوں) میں 50 رنز تک پہنچا دیا۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے اس سے قبل انگلینڈ نے ہی 1994 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 4.3 اوورز میں 50 رنز مکمل کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے