ہیوسٹن(اسپورٹس ڈیسک ) امریکا میں ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ کے ٹیم میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ہیوسٹن میں ایونٹ کے گروپ سی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مقابل تھیں، جہاں قومی ٹیم نے کیویز پر 3-0سے غلبہ پایا۔پاکستان کے عبداللہ نواز نے چارلی کو 11-04، 11-04 اور 11-08 سے، حمزہ خان نے فریڈی جمیسن کے خلاف 11-03، 11-03 اور 11-06سے جبکہ محمد احمد نے کرسٹوفر کو 11-02، 11-04 اور 11-05 سے زیر کیا۔اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے جرمن ٹیم کو 2-1سے ہرایا تھا۔
