ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20کے افتتاحی سیزن کی ٹرافی کی رونمائی

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک ) امریکامیں قائم بروسڈ اسپورٹس ایل ایل سی کی ملکیت لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 نے اپنی ٹرافی کی رونمائی کردی ۔ اس ضمن میں نئی دہلی میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاحی ایڈیشن 16 سے 28اگست 2024 تک امریکی شہر ٹیکساس کے موسا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ جہاں مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری ستارے شرکت کریں گے۔ لیگ میں 7 ٹیمیں انڈو کنگز، ایشین ایوینجرز، یورو رینجرز، امریکن میورک، ٹرانس تسمان ٹائٹنز، افریقی لائنز اور کیریبین واء کنگز شرکت کررہی ہیں۔ افتتاحی ایڈیشن سنگل رانڈ رابن فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس میں لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے میں جائیں گی ۔ ہر روز2 مقابلے ہوں گے اور مجموعی طور پر 24 دلچسپ میچ کھیلے جائیں گے۔ شیڈول اور ٹیموں کے اسکواڈ سے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں