English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باکسنگ کلب کے رجسٹریشن کے سلسلے میں پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں مقابلوں کا انعقاد

القمر

پشاور(اسپورٹس ڈیسک)پشاوراسپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ ایرینا میں پشاور کے دو مختلف کلبوں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمداجمل اور صوبائی سیکرٹری خضر اللہ سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے . پشاور کے پوش علاقے حیات آباد سے تعلق رکھنے والے دو کلبوں کے اڑتالیس کے قریب باکسرز نے کلب رجسٹریشن کے سلسلے میں ہونیوالے مقابلوں میں حصہ لیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خضر اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پشاور کے چوبیس کے قریب رجسٹرڈ کلب ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے