English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے شامل نہ ہونے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی، حسن علی

  اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ  جب ہم بھارت سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جا سکتے ہیں تو وہ بھی آ سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہاکہ بھارتی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کو ہٹا کر دیکھیں تو ان کے کھلاڑی بھی پاکستان آکر کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن کھلاڑیوں نے فیصلے اور پالیسیوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہو گی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اس کے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی، بھارت کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی ہیں جو پاکستان میں شوق سے کرکٹ کھیلنا چاہتیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے