انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان معین علی نے کہا ہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر افسوس ہے، وہ ہماری ٹیم کی ٹاپ پک تھے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان معین علی نے کہا کہ اگر کھلاڑی کی کوئی نیشنل مصروفیت نہ ہو تو اسے لیگز کھیلنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔
معین علی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک مختلف فارمیٹ ہے ،اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں وہ انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں یہ ابھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن انگلینڈ کی ٹیم یہ ٹائٹل جیت سکتی ہے۔
