ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی

پیرس (اسپورٹس ڈیسک)سلووینیا کینامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآرنے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2024جیت لی۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس 25 سالہ تڈیج پوگاآرنے نہ صرف ٹورڈی فرانس کا 111 واں ایڈیشن اپنے نام کیا بلکہ تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے ۔ ٹیم جمبو ویزما کے سائیکلسٹ 27 سالہ ڈنمارک کے جوناس ونجیگارڈ راسموسن دوسرے اور ٹیم سوڈل کوئک سٹپ کی نمائندگی کرنے والے بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول تیسرے نمبر پر رہے۔ 3 ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے 21ویں اور آخری مرحلے میں بھی سلووینیا کینامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر فاتح رہے اور مجموعی برتری پر بھی ان کا ہی قبضہ رہا۔ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں سائیکل سواروں نے مناکو سے نیس تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 33.7کلو میٹر پر محیط تھا جس کو سلووینیا کینامورسائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے 45 منٹس اور 24 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ٹیم جمبو ویزما کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے سائیکل سوار سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے ریس میں مجموعی طور پر 6 اسٹیجز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹور ڈی فرانس ریس کا ٹائٹل بھی جیتنے پر اختتام کیا اور 1998میں اطالوی سائیکلسٹ مارکو پینٹانی کے بعد ایک ہی سال میں سائیکلنگ کی دو سب سے بڑی ریسیزجیتنے والے پہلے رائیڈر بھی بن گئے 25 سالہ تڈیج پوگاآر نے کہا ہے کہ وہ فرانس ٹورڈی کا 2024 کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں