انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا نمبر ہے اور انگلینڈ کے ہیری بروک چار درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں ردو بدل نہیں ہوا جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
