اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوکر دورۂ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کے سبب پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں،پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل شاہنواز دھانی کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔
شاہنواز دھانی بنگلادیش اے کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ اور ڈارون ٹور کے وائٹ بال مرحلے میں حصہ نہیں لے پائیں گے ۔ فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
، دوسری جانب آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
۔

