ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

68 سال میں پہلی بار ایک اولمپک ایونٹ میزبان شہر سے 15 ہزار کلومیٹر دور ہوگا

اولمپکس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو رہے تاہم اِس کا ایک ایونٹ (سرفنگ) میزبان شہر سے کم و بیش 15 ہزار کلومیٹر دور فرینچ پولینیشیا میں ہوگا۔ فرینچ پولینیشیا کے جزیرے تاہیٹی نے سرفنگ (موج سواری) کے ایونٹ کی میزبانی کے حقوق 2020 میں حاصل کیے تھے۔ تاہیٹی پیرس سے 15715 کلومیٹر دور بحرالکاہل کے وسط میں واقع ہے۔ اولمپکس سمر گیمز میں سرفنگ نے 2021 کے ٹوکیو اولمپکس سے ڈیبیو کیا تھا۔

دنیا کے 48 بہترین سرفرز تاہیٹی کے گاؤں ٹیہوپو کے ساحل پر غیر معمولی شدت والی بلند موجوں پر صلاحیت و سکت اور مہارت کا برپور مظاہرہ کریں گے۔ کشتی رانی اور فٹبال کے مقابلے بھی پیرس کے علاوہ مارسیلز اور بورڈوکس میں ہوں گے جو ہیں تو فرانس ہی میں تاہم پیرس سے خاصے دور ہیں۔

1956 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں اولمپکس ہوئے تھے۔ تب پالیسی سے متعلق بعض معاملات کے باعث اِکویسٹیرین مقابلے یورپ کے ملک سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاکہوم میں ہوئے تھے۔

جمعہ کی رات اولمپکس 2024 کا افتتاح فیشن کے عالمی دارالحکومت پیرس میں ہوا۔ اس موقع پر جو رنگ رنگ تقریب ہوئی اس نے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ اہلِ پیرس نے رات بھر جشن منایا۔ ایفل ٹاور پر غیر معمولی نائب شو منعقد ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے پرفارم کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں