English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعتِ اسلامی کے دھرنے کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر

القمر

اسلام آباد( سید وزیر علی قادری)33 ویں اولمپکس کا پیرس میں آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے 7 ایتھلیٹس آور 11 افیشلز کو الوداع کہتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی جو اب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے جوہر دکھائے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری طرف سیاسی و گرم موسمی حالات نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوسرے روز بھی راولپنڈی / اسلام آباد کی کی انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں اور شاہراؤں پر سناٹا ہے۔ اس دوران دونوں مقامات پر جہاں معاشی و معاشرتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں وہیں کھیلوں کے میدان بھی ویران نظر آرہے ہیں اور تمام ٹورنامنٹس کے میچز فی الحال روک دیے گئے ہیں۔ البتہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں فٹبال ، والی بال ، باسکٹ بال اور تائی کوانڈو کے میچز و ٹریننگ کیمپس جاری ہیں جس کی ایک وجہ ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کا وہیں علامہ اقبال ہاسٹل میں قیام ہے۔ نمائندہ جسارت نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایتھلیٹس آور ریفری میچ کمشںرز, انٹرنیشنل کوچز۔ کے علاؤہ قومی والی بال ٹیم کے کپتان سے بات چیت بھی کی۔ دریں اثنا اتوار والی بال کی قومی جونیئر ٹیم میچز کھیلنے بحرین روانہ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے