English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم کی کرکٹ میں انٹری

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادوں کی کرکٹ میں انٹری، سابقہ اہلیہ جمائمہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان عیسی خان اور قاسم خان کی تصاویر شیئر کیں۔

جمائمہ کی ان پوسٹ میں دونوں صاحبزادوں کو کرکٹ کِٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ جمائمہ کی طرف سے لگائی گئی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں سلیمان خان کو بلا اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس اسٹوری کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو مین آف دی میچ قرار دیا ہے۔

اسکرین شاٹ

دوسری پوسٹ پر جمائمہ چھوٹے بیٹے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔

اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ اس سے پہلے بھی دونوں صاحبزادوں کی کرکٹ کھیلنے کی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے