English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

بحرین: ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرین میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو  آؤٹ کلاس کرکے مسلسل دوسری کامیابی حاصل  کی ہے۔ پندرہویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے شکست  دی ہے۔

پاکستان والی بال ٹیم نے پورے میچ میں بھارت کو پریشر میں رکھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ  ایک سیٹ بھی نہ جیت سکا ۔ بھارتی پلیئرز نے دوسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت ضرور کی مگر پاکستانی کھلاڑیوں پر سبقت نہ لے سکے ۔

پاکستان والی بال ٹیم تمام شعبوں میں انڈین ٹیم پر حاوی رہی۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 27-29 اور 15-25 رہا ۔ پاکستان والی بال ٹیم کی جیت پر چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن نے تمام کوچز اور کھلاڑیوں کے لیے 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم نے اپنے پہلے دونوں میچز جیت لیے ہیں جبکہ پول کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو کویت کیخلاف کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے