English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم دھمکیوں کے باوجود کھیلنے گئے، بھارت نہیں آتا تو نہ آئے، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم تو دھمکیوں کے باوجود کھیلنے گئے تھے بھارت اگر نہیں آنا چاہتا تو مت آئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کے مشکل حالات میں پاکستانی ٹیم نے بھارت میں جاکر کھیلا ہے، لیکن بھارت کی اگر نیت ہی نہیں آنے کی تو پھر وہ بہانے بازی ہی کرتا رہے گا، بھارت پاکستان نہیں آنا چاہتا تو مت آئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بورڈ کا کردار باپ جیسا ہوتا ہے۔ مسائل میں اضافہ نہ کریں، بورڈ خود کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے مقابل نہ لائے۔ ڈسپلن کے مسائل ہمیشہ سے رہے ہیں، ان کو حل کرنا آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہین آفریدی کی تعریفیں  کم کرتا ہوں۔ میرے لیے سب کھلاڑی ایک جیسے برابر ہیں۔ جب کرکٹرز اچھا کھیلتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔ شکست ہوتی ہے تو سب ذمئ دار ہوتے ہیں۔ ایک یا دو سلیکٹر کو ہٹا کر کچھ نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے