ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن نقوی کرکٹ کے میدانوں میں ایک اور عہدہ سنبھالنے کو تیار

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے میدانوں میں ایک اور عہدہ سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیے پاکستان صدارت سنبھالے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔

آئندہ دو سالہ مدت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے، جے شاہ مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ ہو جائیں گے۔

اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی، اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں