ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر دفاعی، شان جارحانہ کپتانی کرتے ہیں‘ عامر جمال

لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ کے ٹیم کے آل رانڈر عامر جمال نے ٹی 20 کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی کپتانی کا فرق بتا دیا۔نجی سپورٹس پلیٹ فارم کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران عامر جمال سے شان مسعود اور بابراعظم کی کپتانی کے فرق بارے سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بابر اپنی کپتانی میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہیں تاہم شان مسعود جارحانہ انداز کو ترجیح دیتے ہیں۔ قومی آل رانڈر کا کہنا تھا کہ میرا دونوں کپتانوں کیساتھ اچھا تعلق ہے تاہم سوچ میں فرق ہے، شان بھائی کا انداز الگ ہے اور بوبی بھائی مختلف مائنڈ سیٹ کیساتھ حکمت عملی تشکیل دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ عامر جمال نے سال 2022 میں بابراعظم کی کپتانی میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ 2023میں عامر جمال آسٹریلیا ٹور کے دوران شان مسعود کی کپتانی میں ٹیسٹ سیریز کھیلے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں