English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین ناظم آباد ٹائون کی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین نعمان صدیقی کا اسپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات، وفد کی قیادت پاک محمدی ہیلتھ کلب کے صدرشرافت حسین نے کی، اس موقع پر وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاون نعمان صدیقی، پاک محمدی ہیلتھ کلب کے اسد حسین ناظم آبادا سپورٹس فٹبال کلب کے محمد شعیب صدیق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر ناظم آباد ٹائون راشد ہاشمی بھی موجود تھے، ملاقات میں وفد کے سربراہ نے چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کو فرسٹ آل کراچی ناظم آباد اسپورٹس انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کے مہمان خصوصی کی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ناظم آباد ٹاون نے کہا کہ کہ ہماری کوشش ہے کہ ناظم آباد ٹائون میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو، اس سلسلے میں ٹاون انتظامیہ ناظم آباد ٹائون کے اجڑے ہوئے پلے گرائونڈز کی بحالی میں مصروف ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنی اسپورٹس کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں آسانی ہو، واضع رہے کہ چند روز قبل ناظم آباد اسپورٹس فٹبال کلب کے زیر انتظام پاک محمدی فٹبال گراؤنڈ میں فرسٹ آل کراچی ناظم آباد اسپورٹس انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ کا فائنل شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد اور مکران اسپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا، فائنل میچ شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد نے جیتا، ملاقات کے آخر میں وفد کے اراکین نے چیئرمین ناظم آباد ٹائون اور وائس چیئرمین کو اجرک کے تحائف پیش کیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے