کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چمپئن شپ 10 اگست سے کھیلی جاے گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ چمپئن شپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا فائنل 14 اگست کو کھیلا جاے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چمپئن شپ میں مینز اور وویمنز مقابلے ہونگے جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائیں دیں گی جس میں 170سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے جبکہ جشن آزادی کے موقع پر چمپئن شپ کے شاندار انعقاد کیلیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کیلئے کوشاں ہے۔