English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان شاہینز کا وائٹ بال مرحلہ کل سے شروع ہوگا

القمر

ڈارون ( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور کا وائٹ بال مرحلہ کل سے شروع ہوگا اس روز پاکستان شاہینز گارڈنز اوول میں ناردن ٹیریٹری کے خلاف 50 اوورز کا ون ڈے میچ کھیلے گی .6 اگست کو پاکستان شاہینز بنگلا دیش اے کے خلاف ڈی ایکس سی ارینہ میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ان 2 میچوں کے بعد پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 10 اگست کو اپنا پہلا میچ پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی۔ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے والی دوسری ٹیموں میں ناردرن ٹیریٹری اسٹرائیک، بنگلادیش اے، اے سی ٹی کومیٹس، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، میلبرن اسٹارز، میلبرن رینیگیڈز، اور تسمانیہ شامل ہیں۔پاکستان شاہینز میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں فاسٹ بولر کاشف علی تھائی کی تکلیف کے سبب باہر ہوگئے. طیب طاہر کو محمد ہریرہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ہریرہ جنہوں نے بنگلا دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں ڈبل سنچری بنائی تھی وطن واپس آگئے ہیں وہ بنگلا دیش کے خلاف ریڈ بال میچز کے لئے زیر غور ہیں پاکستان شاہینز اسکواڈ۔ محمد حارث ( کپتان )۔ عبدالفصیح۔ عرفات منہاس- عارف یعقوب- فیصل اکرم- حسیب اللہ۔ ( وکٹ کیپر۔ ) جہانداد خان- خرم شہزاد ( صرف ون ڈے میچوں کے لئے دستیاب )۔ عرفان خان- عمران جونئیر۔ مبصر خان- عمیر بن یوسف- صاحبزادہ فرحان- طیب طاہر اور عثمان خان۔ عبدالرحمن ہیڈ کوچ ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے