English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خوشی ہوگی اگر مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بنوں: ٹم ساؤتھی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں، خوشی ہوگی اگر مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بنوں۔

برمنگھم میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے 35 سالہ فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے کہا کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بہت سی خوشگوار یادیں ہیں،ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ بولرز کے لیے بالنگ کنڈیشنز خاصی سخت ہیں، پاکستان کی وکٹیں فاسٹ باؤلر کے لیے چیلنجنگ ہوتی ہیں، ٹی ٹوئنٹی کی طرح دی ہنڈرڈ فارمیٹ بھی زیادہ بولرز فرینڈلی نہیں، دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینیکس کی نمائندگی پر خوشی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے