ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ:پاکستانی کھلاڑیوں نے 2گولڈ،3سلوراور6براونزمیڈل جیت لیئے

Pakistani athletes won

کوالالمپور: ملائیشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی میڈلز جیت لئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے 2گولڈ،3سلوراور6براونزمیڈل اپنے نام کرلیئے۔

کوالالمپور میں جاری دوروزہ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے افتتاحی روزشاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دو گولڈ تین سلور اور چھ برائونز میڈلز اپنے نام کئے۔

نتائج کے مطابق عمیمہ نے فائٹ میں گولڈ، پیئر پومسے میں سلور اور انفرادی پومزے میں برونز، ہانیہ نے انفرادی پومزے میں گولڈ، فائٹ میں سلور اور پیئر پومزے میں برونز حاصل کئے۔

محمد مصطفیٰ آفریدی اور عمران احمد نے انفرادی پومزے میں برونز، محمد احمد نے انفرادی پومزے میں سلور، محمد وقار آفریدی نے برونز اور ہاشم نے پیئر میں برونز میڈلز جیتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں