English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش: مظاہرین کا وزیرِ اعظم ہاؤس پر دھاوا اور توڑ پھوڑ

القمر

شیخ حسینہ کے استعفے کے بعد ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے جشن منایا۔ ڈھاکہ میں مظاہرین وزیرِ اعظم ہاؤس میں بھی داخل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ وزارتِ عظمیٰ سے شیخ حسینہ کے استعفے کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی ہوئے ہیں جب کہ مشتعل مظاہرین نے بنگلہ کے دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ کی عمارت میں قائم میوزیم کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ہے۔ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی طلبہ کا احتجاج جاری تھا۔ جولائی کے وسط اور رواں ماہ کے اغاز میں ہونےو الے مظاہروں میں اب تک 300 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے وزیرِ اعظم کے استعفے کے بعد عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے