English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بین الاقوامی تائی کوانڈو چیمپئن شپ:پاکستانی کھلاڑیوں نے 2 گولڈ میڈلز نام کرلیے

Pakistani athletes won

کوالالمپور: ملائیشیا میں ہونے والی بین الاقوامی تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 2 گولڈ میڈلز اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کرلیے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایونٹ میں پاکستانی مارشل آرٹسٹ سید ابو ہریرہ شاہ اور سید ہادی جعفری نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا جب کہ محمد میران اور محمد حسن سلور میڈلز جیت کر کامیاب ہوئے۔

ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں محمد ہادی جعفری نے گولڈ میڈل میچ میں انڈونیشیا کے کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے سید ابوہریرہ شاہ ملائیشین کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے تھے۔ فائنل میں مدمقابل نہ آنے کی وجہ سے واک اوور کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

محمد میران کو فائنل میں ملائیشین حریف سے شکست ہوئی، محمد حسن انجری کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے