سید پرویز قیصر
روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف کولمبو کے آر۔ پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں58 منٹ میں44 بالوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے64 رن بنائے۔ اس اننگ میں لیگ بریک اور آف بریک دونوں قسم کی بالنگ کرانے والے اکیلا دھنجیہ کی بال پر مارا گیا دوسرا چھکا ایک افتتاحی بلے باز کے طور پر کھیلنے ہوئے روہت شرما کا تین سو واں چھکا تھا۔
روہت شرما نے اس میچ کے اختتام تک جن177 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ہندوستان کی اننگ کا آغاز کیا ہے انکی175 اننگوں میں56.04 کی اوسط اور95.82 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ29 سنچریوں اور44 نصف سنچریوں کی مدد سے8799 رن بنائے تھے جس میں 302 چھکے چوکے اور866 چوکے شامل تھے۔
روہت شرما ایک افتتاحی بلے باز کی حیثیت سے کھیلنے ہوئے تین سو چھکے لگانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے ایسا صرف ویسٹ انڈیز کے کریس گیل نے کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے جن280 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اننگ کی شروعات کی ہے انکی274 اننگوں میں39.45 کی اوسط اور88.02 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ25 سنچریوں اور53 نصف سنچریوں کی مدد سے 10179 رن بنائے تھے جس میں 1098 چوکے اور328 چھکے شامل تھے۔
ہندوستانی کپتان نے 2007 سے ابھی تک جو264 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی256 اننگوں میں49.23 کی اوسط اور92.29 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ31 سنچریوں اور57 نصف سنچریوں کی مدد سے10831 رن بنائے ہیں جس میں1006 چوکے اور330 چھکے شامل ہیں۔ وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے ۔ دائیں ہاتھ سے دھوان دھار بلے بازی کرنے والے شاہد آفریدی نے1996 اور2015 کے درمیان جو398 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی369 اننگوں میں23.57 کی اوسط اور117.00 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ سنچریوں اور39 نصف سنچریوں کی مدد سے8064 رن بنائے تھے جس میں730 چوکے اور351 چھکے شامل تھے۔
ویسٹ انڈیز کے کریس گیل ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے1999 اور2019 کے درمیان جو301 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی294 اننگوں میں37.83 کی اوسط اور87.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ25 سنچریوں54 نصف سنچریوں کی مدد سے12019 رن بنائے تھے جس میں1128 چوکے اور331 چھکے شامل تھے۔
چار مرتبہ روہت شرما ایک اننگ میں دس یا اس سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے زمبابوے کے خلاف کنبرا میں 24 فروری2015 میں ہوئے میچ میں اپنی215 رن کی اننگ کے دوران مارے تھے۔ اس اننگ میں وہ212 منٹ تک کریس میں رہے تھے اور147 بالوں پر دس چوکوں اور سولہ چھکوں کی مدد سے یہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
