English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وقار یونس کا بطور ایڈوائزر پی سی بی میں تقرر عدالت میں چیلنج

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان و سابق فاسٹ بالر وقار یونس کا پی سی بی میں ایڈوائزر کے طور پر تقرر عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

شہری مشکور حسین کی جانب سے وکیل ندیم سرور کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وقار یونس کا بطور ایڈوائزر تقرر قانون کے خلاف ہے کیوں کہ وقار یونس کے تقرر کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے