لاہور(اسپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پرا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالی آزادی میراتھن ریس اور فیملی فن ریس کی رجسٹریشن کیلے بوتھ قائم کر دیے گئے ہیں،لبرٹی چوک لاہور میںمرکزی رجسٹریشن بوتھ قائم کیا گیا ہے،ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے منگل کے روز اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب تک 2670اتھلیٹس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن میں 365 گرلز بھی شامل ہیں آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے لیے بھر پور تیاریاںجاری ہیں، آزادی میراتھن ریس میں پنجاب بھر سے اتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں، اس میراتھن سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس 11اگست کو صبح7بجے لبرٹی چوک سے شروع ہوگی۔اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے