English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ا�غان کرکٹر پر میچ �کسنگ کا الزام: 5سال کی پابندی عائد

Banned for 5 years

لندن: افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر کرکٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کے لیے پابندی لگا دی گئی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ بلے باز احسان اللہ جنت نے رواں سال کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی، کرکٹر نے تمام الزامات تسلیم کیے ہیں اور جرم میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے جس کے بعد ان پر پانچ سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 26 سالہ افغان کرکٹر احسان اللہ جنت نے کیرئیر میں 3 ٹیسٹ میچز اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے سال 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے