English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فائنل سے کچھ دیر قبل 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر بھارتی ریسلر نااہل قرار

القمر

پیرس(اسپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس میں بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر مقابلے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔پیرس اولمپکس میں بدھ کو خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل فائنل سے چند گھنٹے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کا وزن مقررہ حد سے 100 گرام زیادہ نکلا جس پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔پھوگاٹ کو گولڈ میڈل کے لیے امریکا کی سارہ ہلڈیبرانڈ کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا تاہم آج صبح انکا وزن 50 کلو سے 100 گرام زیادہ ہو گیا جس کی وجہ سے اب وہ آج اپنا فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گی۔واضح رہے کہ بدھ کی صبح تک وینیش پھوگاٹ کا پیرس اولمپکس میں کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا طے تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے