English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد ندیم جیسے ایلیٹ ایتھلیٹس کیلیے 3 ہائی پرفارمنس سینٹرز کی تعمیر کا فیصلہ

القمر

 

لاہور (این این آئی)پاکستان کے ایلیٹ ایتھلیٹس کو میگا ایونٹس کی تیاری کے لیے جدید ٹریننگ کی سہولتیں میسر نہیں ہوتیں لیکن اسپورٹس بورڈ پنجاب اب تین ہائی پرفارمنس سینٹر تعمیر کرنے جا رہا ہے جس سے کھلاڑیوں کے مسائل کم ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم جیسے ایتھلیٹس کے لیے 3 ہائی پرفارمنس سینٹرز تعمیر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 ہائی پرفارمنس سینٹرز کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، ارشد ندیم جیسے ایلیٹ ایتھلیٹس کو سینٹرز میں جدید ٹریننگ میسر ہو گی۔پرویز اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں 3 ماہ بھرپور ٹریننگ کی، وہ میڈل ضرور لائیں گے کیونکہ ٹریننگ کے دوران وہ بڑے پْراعتماد اور فٹ دکھائی دے رہے تھے۔ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے کہا کہ پی سی بی کی طرز پر 3 کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو سالانہ کنٹریکٹس بھی دے رہے ہیں، پرفارمرز کو سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور 2 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے