English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئین شپ کا شیڈول جاری

القمر

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ، ایونٹ کا افتتاحی میچ دس اگست کو کھیلا جائیگا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور چیمپئین شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپئین شپ میں مردوں کے ایونٹ میں پول اے میں پنجاب، سندھ،اسلام آباد بی جبکہ پول بی میں بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ اوج ظہور نے بتایا کہ خواتین کے بین الصوبائی مقابلے پہلی مرتبہ منعقد کئے جا رہے ہیں جس کے پول اے میں پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد بی جبکہ پول بی میں خیبر پختونخوا، سندھ، اسلام آباد اے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئین شپ کے پہلے روز پنجاب کا مقابلہ اسلام آباد بی سے جبکہ خیبر پختونخوا کا مقابلہ اسلام اے سے ہوگا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز تیرہ اگست جبکہ فائنل چودہ اگست کو کھیلا جائے گا۔ اوج ظہور نے مزید کہا کہ جشن آزادی کو شاندار طریقے سے منانے اور چیمپئین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیںجس میں 170سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے