ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

decid to Sunday

نائب صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود سہولیات کے ساتھ قومی ہیرو نے اولمپکس میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، محنت لگن اور پاکستان کے لئے کچھ کر گزرنے کے جذبے نے تاریخ رقم کی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس میں ریکارڈ بھی قائم کیا، ارشد ندیم پاکستان کی نئی نسل کیلئے ایک زندہ مثال ہیں، شاباش اور شکریہ ارشد آپ نے قوم کو سچی خوشی سے سرشار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں