English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور 

پیرس اولمپکس 2024 میںگولڈ میڈل جیتنے کے موقع پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے 40 سال بعد پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے پیش کی۔

قراردار میں ارشد ندیم کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ارشد ندیم کو اولمپکس میں کامیابی اور گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی یہ قرارداد قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں اولمپئین ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے