پیرس (اسپورٹس ڈیسک ) الجزائر کی باکسر ایمان خلیف طلائی نے اولمپکس خواتین کے باکسنگ مقابلوں کے فائنل میں چین کی باکسر یو یانگ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا ۔ پیرس اولمپکس میں غلط فہمی کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بننے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے گزشتہ روز خواتین کے ویلٹر ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں چینی حریف یانگ لیو کو 0-5 سے شکست دی۔ چینی باکسر یو یانگ کو شکست دینے سے پہلے ہی وہ رنگ میں خوشی سے جھوم رہی تھیں اور جیسے بیل بجی تو دونوں باکسرز نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ایمان خلیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں، 8 سال سے یہ میرا خواب رہا ہے اور اب میں اولمپک چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ ہوں۔ 25 سالہ باکسر کاکہنا تھا کہ میں نے 8 سال بہت محنت کی اور اب میں اولمپک چیمپئن ہوں۔ باکسنگ کے ان مقابلوں میں چینی خاتون باکسر یینگ لیو ٹنگ نے چاندی، تھائی لینڈ کی جینجائم سواناپھینگ اور تائیوان کی چین نینچن9 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ تنازعات کا شکار ہونے والی ایمان خلیف نے اولمپکس کے مقابلوں میں اپنے باکسنگ کیریئر کی بہترین فائٹس لڑیں۔، بین الاقوامی سطح پر دونوں باکسرز سے جڑی غلط فہمیوں پر تنقید جاری رہی لیکن ساتھ ہی ان ایتھلیٹس نے اپنے کیریئر کے اعلی ترین لیول پر بہترین کارکردگی دکھائی۔باکسنگ کے ابتدائی مقابلوں میں اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد ایمان خلیف مزید شہ سرخیوں کا حصہ بنیں بلکہ آگے آنے والے مقابلے بھی جیتیں، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کر کے الجزائر کو دوسرا سونے کا تمغہ جتوادیا۔ ایمان خلیف کا سونے کا تمغہ الجزائر میں خواتین کی باکسنگ کا پہلا تمغہ ہے جبکہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ الجزائر سے کسی نے باکسنگ کے کھیل میں سونے کا تمغہ جیتا ہے، اس سے پہلے حسین سلطانی نے 1996 میں مردوں کی باکسنگ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
