ڈارون(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پرتھ اسکارچرز کو17 رنز سے شکست دے دی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان شاہینز نے20 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر188رنز اسکور کیے۔پرتھ اسکارچرز 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر171 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔پاکستان کی اننگز میں عثمان خان 57رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی اننگز میں4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔صاحبزادہ فرحان نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے36رنز کی اننگز کھیلی ۔ عرفات منہاس نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے31اور کپتان محمد حارث نے 25رنز بنائے۔ عثمان خان اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 66 رنز کا اضافہ کیا جبکہ عثمان خان اور محمد حارث کی چوتھی وکٹ کی شراکت میں45رنز بنے۔میتھیو اسپورس نے54رنز دے کر3وکٹیں حاصل کیں ۔پرتھ اسکارچرز کی 2 وکٹیں صرف 21 رنز پر گرگئیں جس کے بعد کورے ویزلے اور جوئیل کرٹس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 58رنز کا اضافہ کیا ۔لیکن ویزلے نے 3 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے54رنز اسکور کیے۔پاکستان شاہینز کی طرف سے عباس آفریدی اور جہانداد خان نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا دوسرا میچ آج میلبرن اسٹارز کے خلاف کھیلے گی۔
