ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) زرعی یونیورسٹی کے فٹبال گراؤنڈ میں جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ فرینڈ فٹبال کلب ٹنڈوجام اور زرین فٹبال کلب حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا جو فرینڈ فٹبال کلب ٹنڈوجام کی ٹیم نے 0-6 سے جیت لیا، فرینڈ فٹبال کلب ٹنڈوجام کے کھلاڑیوں رحیم داد نے 2 گول، حسان توفیق راجپوت نے 2 گول نواز اور اُسامہ نے ایک، ایک گول کیا، میچ میں ریفری کے فرائض فٹبال کوچ توفیق راجپوت نے انجام دئے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سابق صدر پریس کلب ٹنڈوجام اور سینئر صحافی محمد اختر آرائیں، فٹبال کوچ توفیق راجپوت، عبدالوحید عرف چھوٹو نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سال جشن آزادی کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ملک کی خدمت اور اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے گے تاکہ ملک میں گرمی کی شدت کم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے، ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جس نے 65 اور 70 کی جنگ میں دشمن کو ناک چنے چبوائے جس کی وجہ سے آج تک بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکا ۔
ٹنڈوجام: ٹندوجام جشن آذادی فٹبال ٹورنامنٹ میں فائنل جیتنے والی ٹیم فرینڈ فٹبال کلب ٹنڈوجام کی ٹیم کا مہمان خصوصی سینئر صحافی اور سابق صدر پریس کلب ٹنڈوجام محمد اختر آرائیں کے ساتھ گروپ فوٹو
